Social

توشہ خانہ کیس ٹو: تاخیر سے آنے پر بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل کی سرزنش، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

راولپنڈی (نیوزڈیسک( کی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، استغاثہ کی گواہ ثناء جاوید کو طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔
دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر بھی بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل کے عدالت میں تاخیر سے آنے پر جج نے سرزنش کر دی۔
عدالت نے کہا کہ 10 بجے کی عدالت لگی ہے، آپ 2 بجے یہاں پہنچے ہیں، آپ سابق وزیرِ اعظم کے وکیل ہیں، آئندہ وقت کی پابندی کریں۔
آج گواہ اے ڈی نیب آفتاب حسین پر بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل نے جرح مکمل کر لی۔
مقدمے میں بارہویں گواہ کسٹم اپریزر رابعہ صمد کا بیان بھی قلم بند کر لیا گیا۔ مجموعی طور پر 12 گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے جبکہ 11 پر جرح کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
عدالت نے کل استغاثہ کی گواہ ثناء جاوید کو طلب کر لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv