Social

مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار،ایک ماہ کیلئے جیل منتقل ۔میڈیا رپورٹس

جہلم (نیوزڈیسک( پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم کے تھانہ سٹی پولیس نے اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر کے ایک ماہ کیلئے جیل منتقل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم کے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر مذہبی اسکالر کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کیا گیا۔
جہلم میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی گرفتاری کا مقصد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے محمد علی مرزا کو گرفتار کرکے ان کی اکیڈمی کو بھی سیل کر دیا تاکہ اکیڈمی میں کسی بھی اجتماع یا سرگرمی کو روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مذہبی جماعتوں نے درخواست دائر کی تھی جبکہ مختلف علما کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کی اور محمد علی مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv