Social

ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے تعلقات بدستور ناخوش گوار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے درمیان تعلقات بدستور ناخوش گوارہیں۔ روم میں بھی ٹرمپ نے ہاتھ پکڑنا چاہا لیکن میلانیا کنی کترا گئیں ۔بیوی ناراض ہوجائے،تو اچھے اچھوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں، چاہے وہ سپر پاور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی کیوں نہ ہوں۔جی ہاں مسز ٹرمپ ان دنوں اپنے شوہر سے ناراض ہیں،مان کر نہیں دے رہیں۔ ناراض اہلیہ کو منانے کےلئے ٹرمپ نے جب بھی ہاتھ تھامنا چاہا،نا مراد لوٹے۔روم آمد کے موقع پرٹرمپ نے جونہی میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا، انہوں نے اپنی زلفوں کا سہارا لے کر ٹرمپ کو ٹھینگا دکھا دیا۔یہ کوئی اتفاق نہیں،اس سے پہلے اسرائیل آمد کے موقع پر تومیلانیا نے اپنی جانب بڑھتا ٹرمپ کا ہاتھ ہلکی سی چپت لگا کر دور کردیا تھا۔وقت بتائے گا،امریکا کومشکلات سے نکالنےکا دعویٰ کرنے والے ٹرمپ اس مشکل سے کیسے نکلتے ہیں؟


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv