Social

جھنگ: ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگا دیا گیا، تریموں ہیڈ ورکس پر دباؤ کم ہوسکے گا، ڈپٹی کمشنر

جھنگ (نیوزڈیسک) جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شگاف سے پانی قریبی دیہات میں پھیلے گا اور تریموں ہیڈ ورکس پر دباؤ کم ہوسکے گا۔ شگاف کے بعد پانی جھنگ چنیوٹ روڈ پر آگیا جس سے سڑک ڈوب گئی۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں دریاؤں کی موجودہ سیلابی صورتحال تاحال سنگین ہے اس کے علاوہ راول ڈیم میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر اسپیل ویز کھول دیئے گئے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی سطح اب بھی بہت زیادہ ہے اور خطرہ برقرار ہے، دریائے چناب کے علاقے مرالہ میں پانی کی رفتار تیز ہے، دریائے ستلج کے کنارے واقع گنڈا سنگھ والا میں انتہائی شدید سیلاب کی صورت حال ہے۔

پنجاب کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح بہت زیادہ اور خطرناک ہے، بلوکی ہیڈورکس کے مقام پر بھی سیلابی صورتحال شدید ہے، سدھنائی ہیڈورکس پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے، جب کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، خانکی میں درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے اور قادرآباد کے مقام پر پانی کی سطح انتہائی زیادہ اور خطرناک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح فی الحال نارمل ہے مگر اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv