Social

نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ، ہنگامی سائرن بجا دیے گئے

اسلام آباد، راولپنڈی (نیوزڈیسک) نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 19 فیصد سے تجاوز کر جانے پر ہنگامی سائرن بجا دیے گئے، جڑواں شہروں میں مسلسل بارش کے بعد نالالئی میں طغیانی کے بعد آبادی کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح میں 19 فٹ تک اضافہ ہوگیا۔
جس کے بعد انتظامیہ نے آبادی کو فوری انخلا کا حکم دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف میں مقیم رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی اور تعاون کی ہدایت کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایچ ایٹ کے مقام پر 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ کے مقام پر76 ملی میٹر اور سیدپور میں 45، بوکرا میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

راولپنڈی میں نیو کٹاریاں کے مقام پر 63 ملی میٹر، پیرودھائی کے مقام پر 42، شمس آباد کے مقام پر 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 15 اعشاریہ 7 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ پانی کا لیول کٹاریاں کے مقام پر ساڑھے 19 فٹ اور گوال منڈی کے مقام پر 14 فٹ سے اوپر چلا گیاْ واسا نے رین ایمرجنسی لاگو رکھتے ہوئے ٹیموں کو نشیبی مقامات پر بھیج دیا جبکہ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ بارش کو پوری طرح مانیٹر کررہے ہیں تمام ضروری انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش بھارہ کہو کے علاقے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیکٹر جی الیون میں سڑکیں تالاب بن گئیں، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔ موسلا دھار بارش کے باعث میٹرو بس کا روٹ بھی زیرآب آگیا، بارش کے باعث بنی گالہ، سری نگر ہائی وے پربھی پانی آگیا، جی ایٹ مرکز میں بھی گاڑیاں ڈوب گئیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv