Social

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آگئی‘ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے جس میں سرکاری طور پر حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ پمز میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے کان اور دانت کے حساس ہونے کی بناء پر پہلی بار ’سپورٹیو مینجمنٹ‘ تجویز کردی، جس کا مطلب ہے سابق وزیراعظم کو کان اور دانت میں مستقل تکلیف کے باعث سرکاری میڈیکل بورڈ کی طرف سے بھی ان کا باقاعدہ علاج کیا جانا ضروری قرار دیا گیا ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ میں سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر 120/70، نبض 49 فی منٹ (تھوڑی کم) ریکارڈ کی گئی، درجہ حرارت نارمل اور اسی طرح آکسیجن لیول 99 فیصد نارمل ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ان کے معائنے کی فوری اجازت دی جائے اور اس میڈیکل رپورٹ کے تناظر میں اور بالخصوص کسی بھی قسم کی ٹریٹمنٹ کیلئے انہیں فوراً ان بورڈ لیا جائے، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ شوکت خانم ہسپتال کے معالج سے فوری طور پر کروایا جائے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنوری 2024ء سے کان کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز عمران خان کا چیک اپ کر رہے ہیں، اکتوبر 2024ء سے اگست 2025ء تک پمز میڈیکل بورڈ عمران خان کا مستقل چیک اپ کر رہا ہے، جس میں کان کی بیماری خاص طور پر زیر نگرانی ہے جب کہ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی 2024ء میں جیل کا آخری بار وزٹ کیا تھا،


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv