Social

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ،پاک فوج کے 6جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک ۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ کرنے والے تمام 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ کیا۔ بھارتی اسپانسرڈ خوارج نے جانب سے سکیورٹی حدود کو توڑنے کی کوشش کی ۔
سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے تمام پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں ایف سی اور پاک فوج کے 6جوان شہید ہوگئے۔ جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اسپانسرڈ خوارج نے بارودی مواد سے بھری گاڑی دیوار حصار سے ٹکرائی۔
خود کش دھماکے کے نتیجے میں حصار کی دیوار کا کچھ حصہ گر گیا۔
دھماکے سے قریبی سول انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچاجس سے 3شہری زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس بھیانک اور بزدلانہ عمل کے مجرمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔بہادر سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیاں ملکی دفاع کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv