
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ یہ میرے الفاظ نہیں ہیں یہ وفاقی وزیر مصدق ملک کے الفاظ ہیں کہ ہم نے چند ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کو بچانے کےلئے لاکھوں لوگوں کو ڈبو دیا ہے، خواجہ آصف نے کہا سیلاب کا گناہ نہیں ہے کوئی قدرتی آفت نہیں ہے یہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے.
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہونے انہوں نے کہا کہ 27اگست ہیڈ لائن تھی کہ پنجاب ڈوب گیا ہے 26 اگست تک مریم نواز جاپان تھیں، میں یہ نہیں کہتا کہ وہ کیوں جاپان گئیں؟ چیف سیکرٹری پنجاب اور پنجاب کی ساری سینئیر بیوروکریسی اوروزرا جاپان تھے جبکہ27 کو مریم نواز نے لاہور کی بجائے اسلام آباد لینڈ کیا اور سیدھی مری چلی گئیں لاہور نہیں آئیں کیونکہ مری میں نظام چلانے کا فیصلہ کرنا تھا اندازہ لگا لیں یہ کتنے سنجیدہ ہیں .
Comments