Social

جو کہتا ہے آج ہائبرڈ نظام ہے اس کا مطلب آئینی حکمرانی نہیں بلکہ آمریت ہے، جسٹس اطہر من اللہ کراچی بار کی تقریب سے خطاب

کراچی (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ جو کہتا ہے کہ ملک میں آج ہائبرڈ نظام ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ آمریت ہے آئینی حکمرانی نہیں ہے۔ کراچی بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اشرافیہ کی اجارہ داری ہے ناکہ آئین کی بالا دستی اور قانونی کی حکمرانی ہے، پاکستان میں آئینی گورننس نہیں ہے، ہم نے لوگوں کے سامنے اللہ کا نام لے کر حلف اٹھایا ہے کہ بغیر دباؤ کے فیصلے کرنے ہیں، آئین کا تحفظ کرنا ہے، اگر ملک میں آئین کی حکمرانی نہیں ہے اور میں کچھ نہیں کررہا تو میں اپنے آئین کی بھی خلاف ورزی کررہا ہوں اور اپنے حلف کی بھی خلاف ورزی کررہا ہوں۔
جسٹس اطہرمن اللہ کہتے ہیں کہ اصل حکمران عوام ہیں، آئین کی بنیاد یہ ہے کہ حقِ حکمرانی عوام کا ہے، ایک شرط یہ بھی ہے کہ کوئی ادارہ پولیٹیکل انجینئرنگ نہیں کرے گا بلکہ جو عوامی نمائندے ہوں گے وہ صاف شفاف طریقے سے منتخب ہوکر آئیں گے لیکن ایسا آج تک صرف ہمارا خواب ہی ہے، بدقسمتی سے 77 سال سے شفاف انتخابات ہمارا خواب ہیں اور اگر کوئی دکھاوا کریں کہ نہیں نہیں سب کچھ ٹھیک ہے تو وہ خود اور اللہ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ میں رہتے ہوئے کئی فیصلوں میں مجھے لکھنا پڑا کہ اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہے یہاں پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، 77 سال سے آئین کی بالادستی نہیں ہے، وہ صرف ذوالفقار علی بھٹو نہیں تھا اس وقت ساری عوام اس کے ساتھ تھی، لڑائی جو اس عوام کی اور اس اشرافیہ کی تھی اس کیلئے ذوالفقار علی بھٹو کھڑا تھا اس نے اپنی جان دے دی اور استعمال کون ہوا؟ استعمال جج ہوئے جنہوں نے خوشی سے اپنے آپ کو استعمال ہونے دیا، بدقسمتی ہے کہ ہمیں سکولوں میں تاریخ بھی جھوٹ پڑھائی جاتی ہے سچ چھپا لیا جاتا ہے اور جس معاشرے سے سچ مٹ جائے وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv