Social

16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے 16سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کر کے حاملہ کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس پر تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم غلام نبی کو عمر قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری وکیل شہلاچوہدری نے 13 گواہوں کے بیانات قلمبند کروائے ، ملزم غلام نبی مدعی کی بیٹی کو تین ماہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، ملزم کے خلاف 13 گواہوں کے بیانات جرم کو ثابت کرتے ہیں، ثبوت اور شہادتیں ملزم کے خلاف جرم کو ثابت کرتی ہیں، ملزم کا بیان ملزم کی بے گناہی کو ثابت نہیں کرتا ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv