Social

ضرورت پڑی تو دوسرے ممالک میں موجود جرائم پیشہ گروپس کو ”تباہ“ کر دیں گے .امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو دوسرے ممالک میں موجود جرائم پیشہ گروپس کو ”تباہ“ کر دیں گے جس کے لیے دیگر ممالک کی مدد بھی لی جا سکتی ہے لاطینی امریکی ملک ایکواڈور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ دیگر ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ امریکہ کی معاونت کریں تاکہ ایسے گروپس کو تباہ کیا جا سکے.


امریکی وزیر خارجہ نے ایکواڈور کے دو بڑے جرائم پیشہ گینگز پر پابندیاں لگانے کا بھی اعلان کیا امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فورسز نے بحیرہ کیربیئن میں ایک کشتی کو نشانہ بنایا تھا وائٹ ہاﺅس نے کہا تھا کہ کشتی میں منشیات سمگل کرنے والے 11 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے تاہم ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی.
رپورٹ کے مطابق قانونی ماہرین نے بتایا کہ اس امریکی کارروائی سے بین الاقوامی انسانی حقوق اور سمندری قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے گزشتہ روز رات گئے امریکی محکمہ دفاع نے وینزویلا کے دو فوجی طیاروں پر الزام لگایا کہ وہ ایک امریکی جہاز کے قریب پرواز کر رہے تھے. پینٹاگون کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اشتعال انگیز اقدام ہمارے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مداخلت کے لیے تھا وینزویلا نے ابھی تک اس دعوے کا جواب نہیں دیا ہے تاہم امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کی سمندری حدود کے قریب امریکی افواج کی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے جبکہ محکمہ دفاع نے بھی وینزویلا کے خلاف کاروائی کے متعدداشارے دیئے ہیں مگر ابھی تک سرکاری طور پر واشنگٹن نے اس معاملے میں کسی واضح موقف کا اظہار نہیں کیا.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv