کھٹمنڈو (نیوزڈیسک)نیپال میں فیس بک سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیپال کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیس بک سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی روک دی جائے گی۔
نیپال کی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرالزام عائد کیا کہ یہ ایپس کے غلط استعمال کے خلاف کریک ڈان میں حکام کے ساتھ معاہدوں میں ناکام رہے۔
حکومت کا کہنا تھا کہ جعلی آئی ڈی والے سوشل میڈیا صارفین نفرت اور افواہیں پھیلا رہے ہیں، سائبر کرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں اور یہ افراد ملک میں کچھ پلیٹ فارمز کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کو بگاڑ رہے ہیں جہاں 30 ملین آبادی میں سے 90 فیصد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
Comments