Social

سپریم کورٹ میں فسیلیٹیشن سیل قائم، سمندرپار پاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجوع کرسکیں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام کر لیا۔سپریم کورٹ نے اوور سیز لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا، جس سے اوور سیز پاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجوع کر سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق واٹس ایپ نمبر 03264442444 پر میسیج کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے، صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کا ہی فسیلیٹیشن سیل میں اندراج ہو گا۔

اوور سیز سائلین میں بیرونِ ملک مقیم ہر شخص شامل ہو گا، سیل کے ذریعے درخواستیں اور شکایات جمع کروائی جا سکیں گی۔سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی سیل کے ذریعے دی جا سکے گی۔سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی معلومات اور فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن فراہم ہوں گی، تمام ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ ہو گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv