Social

جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ، زیادہ تر عمرہ زائرین سوار

کراچی (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور آنے والی پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی، طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، سیرین ایئر کے طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
بتایا گیا ہے کہ سیرین ایئر کے کپتان نے طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ لینڈ کیا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، جن میں زیادہ تر عمرہ زائرین سوار ہیں، تاہم طیارے کی جانچ کرنے پر پتا چلا کہ اس کا ایندھن لیک ہو رہا ہے، جس پر سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں اور طیارے کی مرمت کیلئے ایئرلائن انجینئرز نے بھی کام کا آغاز کر دیا۔

دوسری طرف دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے چاندی کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والی پرواز میں سوار مسافر کی تلاشی کے دوران 7 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی، کسٹمز حکام نے اوکاڑہ کے رہائشی محمد شفیق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اوکاڑہ کے رہائشی ملزم محمد شفیق نے نہایت مہارت کے ساتھ چاندی کی جیکٹ بنا کر قمیض کے نیچے پہن رکھی تھی، ملزم کی طرف سے مقامی مارکیٹ میں بیچنے کیلئے 26 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چاندی سمگل کرنے کی کوشش کی گئی، کسٹمز حکام کی طرف سے تفتیش کے دوران گرفتار مسافر کے پاس چاندی کے حوالے سے کوئی قانونی دستاویز بھی موجود نہیں تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv