Social

صدر زرداری نے سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی

کراچی(نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔جیو نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد صدر آصف زرداری نے تمام اداروں کو صورتحال سے نمنٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

صدر زرداری نے صوبائی حکومت، ضلعی اور بلدیاتی اداروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اورساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حب ڈیم اوردیگر آبی ذخائرمیں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv