Social

سرگودھا میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کے زخمی ہونے کی اطلاعات

سرگودھا (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا میں 104 چک کے قریب پیش آیا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا، اس حادثے کے نتیجے میں پائلٹ کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا، تربیتی پرواز کے دوران معراج طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے بعد پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے کر جانے کی کوشش کی، اس دوران طیارہ 104 جنوبی کے قریب کھیتوں میں جا گرا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا تاہم زخمی ہونے باعث پائلٹ کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، طیارہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو اور پاک فضائیہ کی ٹیمیں موقع کی طرف روانہ ہوئیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv