Social

روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کریں گے ، امریکہ

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے کہاہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرے گا ۔ رائٹرز کے مطابق امریکا کے وزیر تجارت ہاورڈ لیوٹنک نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا جلد ہی انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کر لے گا جب انڈیا روسی تیل خریدنا بند کر دے گا۔انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارت کے معاملات طے کر لیں گے، جب وہ روسی تیل خریدنا بند کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا تائیوان کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ ہونے والا ہے۔اور انہوں نے عندیہ دیا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ بھی جلد ایک تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔جنوبی کوریا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدہ کر لیا ہے، لیکن اب دیکھتے ہیں کہ وہ کاغذی کارروائی مکمل کرتے ہیں یا نہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ جارجیا میں ہنڈائی کے پلانٹ پر امیگریشن ریڈ نے کیا اس معاہدے کو مؤخر کیا، تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
اردو پوائنٹ ویڈیوز


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv