Social

اسرائیل نے ہمارے ملک کی حدود پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے، وزیراعظم قطر

دوحہ (نیوزڈیسک)قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے ملک کی حدود پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے، اسرائیلی حملے میں جانی اور مالی نقصان ہوا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ قطر کا ثالثی کردار عالمی سطح پر سراہا گیا، حملہ امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس رہنمائوں پر حملہ کر کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔قطر کے وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ خونریزی روکنے کے لیے اپنے انسانی اور سفارتی کردار کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جاری رکھیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv