Social

امریکی صدر کی قطری وزیراعظم سے ہنگامی ملاقات، اسرئیلی حملے پر پھر سے ناراضگی کا اظہار

نیو یارک (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم سے ہنگامی ملاقات ہوئی ہے۔ عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر امریکی اتحادی اسرائیل کے حملے کے چند دن بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں قطری وزیراعظم کو عشائیہ دیا، امریکی صدر اور قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے ساتھ ٹرمپ کے ایک اعلیٰ مشیر امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف بھی اس عشائیے میں شامل تھے، وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی کہ عشائیہ ہوا تھا لیکن اس کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں جب کہ قطر کے ڈپٹی چیف آف مشن حماہ المفتاح نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ زبردست عشائیہ ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ عشائیے کا یہ سیشن ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد ہوا جو قطری وزیراعظم نے جمعے کو وائٹ ہاؤس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے ساتھ کی، ملاقات کے بارے میں بریفنگ دینے والے ایک ذریعے نے بتایا کہ انہوں نے خطے میں ثالث کے طور پر قطر کے مستقبل اور دوحہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی حملوں کے تناظر میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کے حملے سے ناخوش ہیں جسے انہوں نے یکطرفہ کارروائی قرار دیا جس سے امریکی یا اسرائیلی مفادات کو آگے نہیں بڑھایا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ واشنگٹن قطر کو ایک مضبوط خلیجی اتحادی کے طور پر شمار کرتا ہے، قطر غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جنگ بندی، غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور علاقے کے لیے تنازعات کے بعد کے منصوبے کے لیے طویل عرصے سے جاری مذاکرات میں اہم ثالث ہے، قطر کے وزیراعظم نے نے منگل کے روز اسرائیل پر امن کے امکانات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا لیکن کہا کہ قطر ثالث کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv