Social

وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا دورہ بنوں

بنوں (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی کی صورتحال پر منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا اور افغانستان کو واضح کردیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی جبکہ وزیراعظم اور فیلڈمارشل نے بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے علاقے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلاً بریف کیا، دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں، ان دہشت گردوں کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہےگا، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کو واضح کردیاہےکہ خارجیوں اور پاکستان میں سےایک کا انتخاب کرلیں، پاکستانی قوم دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اورگمراہ کن بیانیےکو رد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جو بھی خارجیوں اور بھارتی پراکسیوں کی سہولت کاری اور معاملہ فہمی کی بات کرتا ہے وہ انہی کا آلہ کار ہے، اُسے بھی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے، عوام، ریاست اور افواج پاکستان سے مل کربھارتی پراکسیوں کےخلاف بنیان مرصوص کی طرح متحدہیں۔
وزیراعظم نے حکم دیاکہ دہشت گردی کا مزید مؤثر جواب دینے کیلئے ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات فوراً کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے بیشتر واقعات میں افغان باشندے ملوث ہیں، دہشت گرد سرحد پار افغانستان سے آکر پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، اس لیے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا جلد انخلا ناگزیر ہے-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv