Social

نواز شریف اچانک لندن چلے گئے، طویل قیام کا امکان، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ،۔ذرائع

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے ۔ نوازشریف کا لندن میں قیام تقریباً دو ہفتے طویل ہونیکا امکان ہے،نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی تھی، نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف رواں سال جون میں بھی لندن گئے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv