واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے طرز عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے جو جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر حماس کے خلاف فوجی کارروائی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی ناراضی قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد بڑھ گئی اور اپنے مشیروں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ رائے ظاہر کی کہ نیتن یاہو ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
ٹرمپ کی ناراضی کے باوجود وہ اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کرنے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ذاتی تعلقات ہیں۔ دریں اثنا متعدد امریکی حکام نے بتایا کہ ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔ وہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے اب بھی پرعزم ہیں جسے وہ ایک اہم سفارتی مقصد سمجھتے ہیں۔
Comments