Social

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کی کراچی آمد،پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام کا مہمان عملے کا استقبال

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ یہ دورہ امریکی اور پاک بحریہ کے مابین جاری بحری تعاون میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔امریکی بحری جہاز کی آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے مہمان عملے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر امریکہ کے ناظم الامور (Charg: d’ Affaires) اور امریکی قونصل خانے کے نمائندے بھی موجود تھے۔

دورہ کراچی کے دوران امریکی بحری جہاز کے عملے کی جانب سے مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں، مشترکہ مشقوں اور تربیتی سیشنز میں شرکت کی جائے گی جن کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ یہ دورہ شمالی بحیرہ? عرب میں بحری مشق (PASSEX) کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جس میں یو ایس ایس وین ای۔ میئر اور پاک بحریہ کے جہاز حصہ لیں گے۔یہ دورہ دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عکاس ہے اور علاقائی امن و استحکام اور عالمی سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہی


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv