Social

عمران خان کی ضمانت پھر لٹک گئی، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے بہنیں کمرۂ عدالت میں موجود تھیں جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب پراسکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ ’نیب کے سپیشل پراسکیوٹر بیمار ہیں آج وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں‘، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ’نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے، ہر بار التواء مانگنے کا یہ مشکل کام ان کو سونپا جاتا ہے‘۔

سلمان صفدر نے مزید کہا کہ ’اس کیس میں آئندہ تاریخ بتا دی جائے، میرے کلائنٹس مجھے جانے نہیں دیتے کیوں کہ کیس مشکل سے فکس ہوتا ہے اور مشکل سے ہمیں تاریخ ملتی ہے، یہ ساری رات انجوائے کرتے رہے اور میں ساری رات والیمز پڑھتا رہا‘، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ’مجھے پانچ منٹس دے دیجئے میں تاریخ بتا دیتا ہوں‘، بعد ازاں عمران خان اور بشری بی بی کی سزامعطلی کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی جس کے بارے میں عدالتی عملے نے وکلاء کو آگاہ کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv