Social

اسرائیل کو مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دوں گا، ٹرمپ

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو واضح کیا کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا،میں اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ ان کی کابینہ کے انتہا پسند ارکان نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔
ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے نیتن یاہو کو اس اقدام کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات پر امید ظاہر کی۔
ان کا کہنا تھا، ہم نے نیتن یاہو اور مشرق وسطیٰ کے تمام رہنماؤں سے بات کی ہے، اور ہم غزہ پر معاہدے اور شاید امن کے قریب ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق نیتن یاہو پیر کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv