Social

اسلام آباد ، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،5.5 شدت ریکارڈ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، لوئر دیر اور چترال میں 5.5شدت کا خوفناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی گہرائی 195کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکزافغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv