Social

کرک، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 17 خوارج ہلاک‘ 10 زخمی۔ سکیورٹی ذرائع

کرک (نیوزڈیسک) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے آپریشن میں 17 خوراج مارے گئے، اس دوران 10 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کرک میں تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، ضلع لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر موجود علاقے میں ملا نذیر گروپ کے علاقے میں موجودگی کے اطلاع پر کیا گیا جہاں فورسز نے 22 خوارج پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا، اس دوران فتنہ الخوارج کے گرد انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، 10 خوارج کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک عسکریت پسندوں کی صحیح تعداد اور شناخت کے لئے سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کا گھیراؤکرلیا ، علاقے کا امن کسی کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ڈ پٹی کمشنر کرک نے تھانہ شاہ سلیم کی حدود میں واقع گاؤں درشہ خیل (شنوہ گڈی خیل) میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی اور ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کرفیو کا نفاذ کردیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرک میں 17 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، دہشت گردی کی عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv