Social

تحریک انصاف آج کندھ کوٹ میں پنڈال سجائے گی

پاکستان تحریک انصاف آج کندھ کوٹ میں پنڈال سجائے گی، اناج منڈی گراؤنڈ میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے ۔کندھ کوٹ کے غلہ منڈی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے جلسے کے لئےتیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔سیکورٹی انتظامات سخت ہیں ۔ جلسہ گاہ میں جانے والوں کےلئے مرکزی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کردیئے گئے ہیں ۔جلسہ گاہ میں 10ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔20فٹ لمبا اور 60فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیاگیا ہے ۔پارٹی رہنما حلیم عادل شیخ کے مطابق عمران خان اور دیگر رہنما شام 5 بجے سکھرسے کندھ کوٹ کے لئے روانہ ہوں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv