Social

پاکستان کا 750 کلو میٹر رینج کے حامل فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ؛ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان کی جانب سے 750 کلو میٹر کی رینج میں نئے شامل کیے گئے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل ایڈز سے لیس یہ زمین سے لانچ کیا جانے والا ہتھیاروں کا نظام انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے حصے کے طور پر فتح 4 پاک فوج کے روایتی میزائل سسٹم کی رسائی، مہلکیت اور بقاء کو مزید بڑھا دے گا۔

فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کے کامیاب تجربے کا چیف آف جنرل سٹاف، پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران، سرشار سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا، صدر، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی فتح 4 کی تربیتی فائر کے کامیاب انعقاد پر حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv