Social

رجب بٹ پر ہم جنس پرستی اور قریبی دوستوں سے ناجائز تعلقات کا الزام، ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی؛ ٹک ٹاکر فاطمہ خان کا دعویٰ

لاہور (نیوزڈیسک) یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ پر ہم جنس پرستی اور قریبی دوستوں سے ناجائز تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی دیدی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ ایک نئے تنازعے کا شکار ہوئے ہیں اس سلسلے میں ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے ان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے مجھے شادی کے جھوٹے وعدوں سے دھوکہ دیا، اس کے علاوہ رجب بٹ کے ناصرف متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات ہیں بلکہ وہ اپنے قریبی مرد دوستوں کے ساتھ بھی غیرمناسب تعلقات رکھتے ہیں، اس حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں جن کو ثبوت کے طور پر کسی بھی سامنے لایا جاسکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ رجب بٹ سے ان کی پہلی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی، جس نے مجھے بہن کے طور پر متعارف کرایا، جس کے بعد رجب بٹ نے مجھے قیمتی تحائف دیئے جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے، رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں، متعدد خواتین کو استعمال کرچکے ہیں اور اکثر نشے کی حالت میں انہوں نے ان پر تشدد بھی کیا۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل رجب بٹ کے قریبی دوستوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں، جن میں انہیں برہنہ حالت میں دیکھا گیا، اس سلسلے میں دعویٰ کیا گیا کہ لیک ہونے والی ویڈیو کالز میں سے ایک میں حیدر شاہ براہِ راست رجب بٹ کے ساتھ رابطے میں تھے اور انھیں اپنا جسم دکھا رہے تھے۔ یہ معاملہ سامنے آنے پر رجب بٹ اور ان کے دوستوں نے مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے موبائل ڈیٹا کو ہیک کرکے یہ مواد پھیلایا گیا ہے، یہ ویڈیوز ہماری مرضی کے بغیر وائرل کی گئیں اور ایسا کرنے والے کا مقصد صرف ہمیں بدنام کرنا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv