Social

پاکستان اور امریکا نے عسکری اور اقتصادی تعلقات دوبارہ استوار کرلئے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور امریکا نے عسکری اور اقتصادی تعلقات دوبارہ استوار کر تے ہوئے توانائی، مائننگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پاک امریکا عسکری اور اقتصادی تعلقات پھر استوار ہوگئے ہیں، توانائی، کان کنی اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت رواں ماہ واشنگٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں امریکا سے سرمایہ کاری کے لیے واضح سیکٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عظیم شخصیات قرار دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کے تحت 19 فیصد ٹیرف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کا ٹیرف بھارت سے کم ہے، جس سے برآمدی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اصلاحات پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عالمی ریٹنگ ایجنسیز ایس اینڈ پی گلوبل، فچ اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز اپ گریڈ کر دی ہیں، جسے ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv