مصر (نیوزڈیسک( حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کار مصری شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات کے لیے موجود ہیں۔ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے دیے گئے 20 نکاتی منصوبے کی تفصیلات طے کریں گے۔ غزہ جنگ قریب دو سال قبل 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔
مصری اور قطری اہلکار دونوں فریقین سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ قیام امن کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
فریقین کے درمیان غزہ میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت ہو گی۔
گذشتہ ہفتے حماس نے مجوزہ منصوبے کے بعض حصوں پر اتفاق کیا تھا مگر غیر مسلح کیے جانے جیسے مطالبے پر ردعمل نہیں دیا تھا۔
مصری اور قطری اہلکار دونوں فریقین کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس کے ذریعے معاہدے کا پہلا مرحلہ طے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے بعض حصوں پر اسرائیلی بمباری تاحال جاری ہے۔
Comments