Social

پی سی بی کا سالانہ جنرل اجلاس کل لاہور میں ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس کل لاہور میں ہوگا ،جس میں بورڈ کی کارکردگی جانچنے کے ساتھ ساتھ بہترین کرکٹرز کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سابق کپتان مصباح الحق بھی شامل ہوں گے ۔پی سی بی کی تیسری سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور سبحان احمد سمیت ریجنز اور بورڈز کے عہدیداران شریک ہوں گے۔مصباح الحق اور یونس خان کو خاص طور پر مدعو ع کیا جائے گا۔سالانہ جنرل میٹنگ میں بہترین بولر، فیلڈر، وکٹ کیپر، بیٹسمین، کیوریٹر اور ریفری کے ایوارڈز دیئے جائیں گے۔اجلاس میں پی ایس ایل سمیت بورڈز کے تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں گزشتہ بجٹ کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اور قومی سینئر، جونیئر اور ویمن کرکٹ ٹیموں کیلئے فیوچر ٹور پروگرامز پیش کیے جائیں گے۔ساتھ ہی متعلقہ ایسوسی ایشنز کے الحاق کی درخواستوں پر بھی حث ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv