Social

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن؛ اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک، علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں؛ آئی ایس پی آر اعلامیہ

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں اورکزئی حملے میں 2 افسران سمیت 11 جوانوں کی شہادت میں ملوث تمام 30 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں پیش آنے والے ہولناک واقعے میں ملوث خوارج کے خلاف مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں کی جانے والی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ تمام 30 خوارج مارے گئے۔
فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن ناصرف اس سفاکانہ واقعے کا بدلہ ہے بلکہ اس کے اصل منصوبہ سازوں کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا، علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو تلاش کرکے ختم کیا جائے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع اورکزئی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم کر دیے گئے تاہم اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران سمیت مجموعی طور پر 11 فوجی اہلکار بھی شہید ہوگئے تھے، اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے سیکنڈ ان کمانڈ ضلع راولپنڈی کے رہائشی 33 سالہ میجر طیب راحت شہداء میں شامل تھے، 9 جوان بھی بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔
بتایا گیا تھا کہ شہادت پانے والے 9 بہادر سپاہیوں میں ضلع خیبر کے رہائشی 38 سالہ نائیک صوبیدار اعظم گل، ضلع کرم کے رہائشی 35 سالہ نائیک عادل حسین، ضلع ٹانک کے رہائشی 34 سالہ نائیک گل عامر، ضلع مردان کے رہائشی 31 سالہ لانس نائیک شیر خان، ضلع مانسہرہ کے رہائشی 32 سالہ لانس نائک تالش فراز، ضلع کرم کے رہائشی 32 سالہ لانس نائک ارشد حسین، ضلع مالاکنڈ کے رہائشی 28 سالہ سپاہی طفیل خان، ضلع صوابی کے رہائشی 23 سالہ سپاہی عاقِب علی اور ضلع ٹانک کے رہائشی 24 سالہ سپاہی محمد زاہد شامل تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv