Social

سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ ضرور بنائیں گے‘ چیلنج کرتا ہوں ایک ممبر بھی توڑ کر دکھائیں، جنیداکبر کا دوٹوک اعلان

پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی ایک صاف سُتھرا شخص ہے، وزیراعلیٰ ضرور بنائیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کو جیسے ہی حکم ملا تو انہوں نے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کیا اور استعفٰی دے دیا، صوبے میں وزیر اعلٰی تبدیل کرنا ہمارا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، صوبے کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہے اور عمران خان کو صوابدید حاصل ہے کہ وہ جب مرضی تبدیلی کریں، آپ کہتے ہیں ہمارے پاس حلف نامے ہیں تو میں چیلنج کرتا ہوں ہمارے 92 ممبران میں سے کسی ایک کو توڑ کر دیکھائیں۔
جنید اکبر خان نے بتایا کہ ہماری پارلیمانی میٹنگ ہوئی 92 ممبران سہیل آفریدی کو ووٹ دیں گے، ہماری پارٹی کے تمام کارکنان ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کروائیں گے، سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وہ اب اچھی ٹیم بنائیں گے اور اگر کوئی کمی بیشی رہ گئی ہے تو وہ دور ہوگی، پارٹی سہیل آفریدی کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ پختونخواہ استعفیٰ منظور نہ کیے جانے پر انہیں تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خیبرپختونخواہ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا ہے، خیبرپختونخواہ اسمبلی کا یہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کی رات گئے ہونے والی مشاورت کے بعد کیا گیا، گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ کیے جانے پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے، آج کے اسمبلی اجلاس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے لیکن گورنر فیصل کریم کنڈی نے تاحال علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں بلکہ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں تاحال استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv