Social

ہم تاجرہیں، قاتل نہیں،یہ سب سیاسی انتقام ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹ جانبدار انہ ہے‘گوگی بٹ

لاہور(نیوزڈیسک) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے کزن خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے طیفی بٹ کی ہلاکت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تاجر ہیں، قاتل نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گوگی بٹ نے کہا کہ یہ سب سیاسی انتقام ہے،جے آئی ٹی رپورٹ جانبدار انہ ہے اور حکومت ان کے خاندان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دوسری طرف پنجاب پولیس کے ترجمان نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی قانون کے مطابق ہوئی اور طیفی بٹ کی گرفتاری ملک گیر کومبنگ آپریشن کا حصہ تھی، حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv