لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور سے تحریک انصاف کے رہنمائوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔یونین کونسل 105 کھاڑک میں تقریبا کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر نے خصوصی شرکت کی ۔ تحریک انصاف کے رہنمائوںعدنان بٹ، کامران بٹ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام تحریک انصاف کی ناکام پالیسیوں سے مایوس ہوچکے ہیں،ملک کی ترقی و استحکام کی واحد ضمانت مسلم لیگ (ن)کی قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے،مریم نواز شریف کی وژنری قیادت میں پنجاب خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔نئے شامل ہونے والے رہنمائوں نے مریم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد اورمسلم لیگ (ن)کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
Comments