Social

عمران کی منی ٹریل پکوڑوں والے کاغذ سے بھی گئی گزری ہے ، دانیال عزیز

مسلم لیگی رہنما دانیل عزیز نے کہا ہے کہ عمران کی منی ٹریل پکوڑوں والے کاغذ سے بھی گئی گزری ہے ،عمران خان کی منی ٹریل میں ان کا اورجمائمہ کا بینک اسٹیٹمنٹ نہیں۔سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نےکہا کہ عمران خان ہمیشہ کہتے رہے،احتساب کیلئےتیارہوں،ایک ایک روپے کا حساب ہے، اب جھوٹ پکڑے جارہےہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے بھی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ بنی گالہ میں تجاوزات کے معاملے پر آئے ، سپریم کورٹ میں پتہ چلا آپ کی رہائش گاہ بھی تجاوزات میں آگئی۔خان صاحب آپ کو کہا تھا کہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب سپریم کورٹ میں دیا ،وزیراعظم نے اسکول فیسوں سے لیکر گاڑیوں اور ملوں تک کا حساب دیا۔خان صاحب کو 50سال کی منی ٹریل فراہم کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا قطری خط حرام اورآپ کا عجمی خط حلال،بتائیں ارشد خان کون ہے؟


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv