Social

افغانستان سے پھر سے پاکستان پر حملہ، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ، سرحدی علاقے کو خالی کروا لیا گیا

کرم ایجنسی (نیوزڈیسک) افغانستان سے پھر سے پاکستان پر حملہ، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ، سرحدی علاقے کو خالی کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاک فوج کی جانب سے دیے گئے منہ توڑ جواب کے باوجود افغانستان سے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز کاروائیوں کا سللسہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شب کو ایک مرتبہ پھر افغانستان سے پاکستان کے علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔

دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ شورکو پاک کے علاقے میں افغانستان سے کیے جانے والے حملے کے بعد پاک فوج کے بھرپور جواب کے باعث افغان چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ جبکہ افغانستان سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کے بعد شورکو پاک کے علاقے کو خالی کروا لیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv