پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے 2ارکان پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادےنے تحفظات کا اظہار کردیا، سپریم کورٹ نے حسین نواز کے تحفظات سننے کے لیے پیر 29 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔حسین نواز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ جے آئی ٹی میں شامل بلال رسول اور عامر عزیز کی سیاسی وابستگیاں ہیں، دونوں ارکان کا رویہ غیر جانب دارانہ نہیں متعصبانہ ہے، انہیں تبدیل کیا جائے۔واضح رہے کہ بلال رسول ایس ای سی پی اور عامر عزیز اسٹیٹ بینک کی طرف سے جے آئی ٹی کے رکن ہیں۔
Comments