Social

افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو پراپرٹی کرائے پر دینے پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغان سمیت کسی بھی غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ا فغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اورپٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او کو غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کی ڈیوٹی تفویض کی گئی۔

اس موقع پر تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزٹ ویزہ یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنے والے افغان سمیت غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر ملازمت کرنے والے افغانوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں بے نامی اور مشکوک پراپرٹیز کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی شخص کسی افغان یا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی دے گا تواس کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خانیوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان کو پراپرٹی رینٹ کے لئے دینے پر 5 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔
صوبے بھر کے تمام اضلاع میں افغان شہریوں کے لئے 45 ہولڈنگ سنٹر قائم ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کوقیام وطعام اور طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹ دی جارہی ہے۔ افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے چہرے سے شناخت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جارہا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم، عوام نے سی سی ڈی سے رابطے کر لیئے۔
انتہا پسند جماعت کے لئے پرچارکرنے والے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی قانون کی زد میں آگئے۔ ضروری کارروائی کے بعد پنجاب بھر میں مدارس کو ڈی سیل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں پنجاب میں مقیم افغان باشندوں کا درست ڈیٹا پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ذمہ داروں کو پکڑا جائے، کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv