Social

پاکستان کو دھمکی والی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ویڈیو جعلی قراردیدی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کو دھمکی والی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ویڈیو جعلی قراردیدی گئی ہے۔ترجمان روسی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا بیان صدر پوٹن کا اصل بیان نہیں، یہ کلپ 23 اکتوبر 2025 کے جغرافیائی سوسائٹی اجلاس کے بعد کی گفتگو سے لیا گیا۔

روسی حکام کے مطابق صدر پوٹن نے اپنی اصل گفتگو میں پاکستان یا افغانستان کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

ترجمان روسی سفارت خانہ نے کہا کہ روس نے ویڈیو کو 100 فیصد جعلی قرار دیا، روس پاکستان اور افغانستان کے اختلافات کے سفارتی حل کا حامی ہے۔روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعمیری مکالمے کی بحالی پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق روس دہشت گردی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تعاون کا خواہاں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv