Social

میں 100 فیصد پی ٹی آئی میں ہوں، اگرنہ ہوتا تووزیرہوتا، فواد چوہدری

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں 100 فیصد پی ٹی آئی میں ہوں، اگرنہ ہوتا تو اس وقت وزیرہوتا۔ صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے پریشان ہوجاتے ہیں کیوں کہ اگر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی سیٹنگ ہوگئی تویہ سب فارغ ہوجائیں گے، اسی لیےسویلین ادارے نے خبر لیک کروائی، ہم نے ن کے اہم وزراء سےملاقاتیں کی ہیں، جو بات کرنا چاہتے ہیں، ہم نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو کہا اگر پی ٹی آئی کو انگیج نہی کریں گے تو ٹکراؤ کے سوا کیارہ جائےگا، ہمیں ہرطرف سےسپورٹ مل رہی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں100 فیصد پی ٹی آئی میں ہوں، اگر نہ ہوتا تو اس وقت وزیر ہوتا اور جو اب پارٹی چلانے والے ہیں ان کی تو دہاڑیاں لگی ہوئی ہیں یہ جو قبرستانوں کے لیڈر بننا چاہتے ہیں، یہ عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے، میں نے عمران خان کو کہا میں جنگجونہیں، بندوق چلانا نہیں آتی تو پھر کیا پہاڑوں پرچڑھ جاؤں، میں تو سیاستدان ہوں اور مجھے اسپیس چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا آپ نے 50ملین ڈالرز کی معیشیت باہریوٹیوبرز کی بنائی ہوئی ہے، آپ کے اپنے لوگ ہی آپ کو باہر نہیں آنے دیں گے، جنہوں نے ماچس پکڑی ہوئی ہے اور آگ لگادیتےہیں، ہم نے سوچا کوشش کریں کہ عمران خان باہر آسکیں اور یہ ٹمپریچرنیچے لاکر ہوگا، اس کے لیے پی ٹی آئی کےاصل لوگ جو جیل میں ہیں وہ کرسکتےہیں اور وہ بھی یہی چاہتےہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ وہی کریں گے جو عمران خان کا فیصلہ ہوگا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ درجہ حرارت نیچے آئے اور بات چیت شروع ہو اور ہر طرف سے سپورٹ کےبغیر تویہ ممکن بھی نہیں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv