
لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے دور کا مالی بد عنوانیوں کا گم شدہ ریکارڈ اچانک پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش کر دیا گیا،کمیٹی نے 2021-22کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے ریکارڈ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری افسران سے ریکارڈ میں کسی طرح کی ہیر پھیر نہ کرنے کا حلفیہ بیان بھی لے لیا ۔
دوران اجلاس چیئرمین پبلک اکائونٹس تھری احمد اقبال نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلب کرنے پر گم شدہ ریکارڈ کہاں سے آ جاتا ہے ۔انہوں نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ریکارڈ پیش نہ کرنا جرم تصور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمے رواں مالی سال میں ہی تمام ریکارڈ پیش کریں، شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments