Social

شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل، ڈاکٹرز نے 2 اسٹنٹ ڈال دیئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے 2 اسٹنٹ ڈال دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اس حوالے سے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مقیم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں، اس کی وجہ سے طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، شاہد خاقان عباسی تاحال ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے جب کہ اہل خانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے، ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv