Social

بابا گورو نانک کا 556 واں جنم دن، گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

ننکانہ صاحب (نیوزڈیسک) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 556ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں شروع ہوگئی ہیں۔اندرونِ اور بیرونِ ملک سے سکھ اور ہندو یاتری ننکانہ صاحب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، بھارت سے بھی 2 ہزار سے زائد سکھ یاتری 4 نومبر کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔
بابا گورو نانک کے 556ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز ناصر مشتاق کے مطابق حکومت پاکستان نے 2100 سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں، یہ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے جہاں سے سخت سیکیورٹی میں اِنہیں ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا۔بابا گورو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو ننکانہ صاحب میں ہو گی، جس کے بعد بھارتی سکھ یاتری فاروق آباد، حسن ابدال، کرتار پور اور ایمن آباد میں مذہبی مقامات کی یاترا کریں گے۔یہ یاتری آخر میں 2 روز لاہور میں قیام کے بعد 13 نومبر کو واپس روانہ ہو جائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv