
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے، جس کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات کسی بھی قسم کی کرمنل پروسیڈنگز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ موجودہ قانون کے مطابق صدر مملکت کو صرف اپنی مدتِ صدارت کے دوران کرمنل کارروائی سے استثنیٰ حاصل تھا۔ اس تجویز کے منظور ہونے کے بعد صدر مملکت کے قانونی تحفظات میں قابلِ ذکر توسیع ہوگی، جو آئندہ سیاسی و قانونی بحث کا حصہ بن سکتی ہے۔ ترمیمی بل کو اب متعلقہ پارلیمانی کمیٹیوں میں بھیجا جائے گا تاکہ اس کے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔
Comments