Social

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفا دے دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفا دے دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ جس کے باعث پی ٹی آئی نے ایکشن لیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کو پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔
ذرائع کے مطابق سیف اللہ ابڑو کو دیگر تمام گروپس سے بھی نکال دیا گیا، سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ میں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر گروپس سے نکالا گیا۔ اس کے برعکس اے آروائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ کی سینیٹرشپ سے استعفا دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

پاکستان کے ہاتھوں سے بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، بھارت پہلے انکاری تھا اب اس کو تسلیم کرنا پڑا۔

ووٹ دینے پر حکومتی ارکان کی جانب سے مجھ پر طنز کی گئی، حکومتی ارکان کو کچھ اخلاقیات بھی سیکھنی چاہیئے۔
دوسری جانب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، جس کے نتیجے میں 27ویں آئینی ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، ترمیم کے حق میں 64 ووٹ پڑے، جن میں پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، فاروق ایچ نائیک نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف کی مجوزہ ستائیسویں ترمیم پر رپورٹ ایوانِ بالا میں پیش کی، ایوان میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مجوزہ ترمیم میں ججوں کی تعیناتی، عدالتی ڈھانچے اور صوبائی نمائندگی سے متعلق اہم تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں‘۔

بعد ازاں ترمیم کا بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا جس پر اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، تاہم اپوزیشن رکن سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا، جے یو آئی ف کے سینیٹر احمد خان نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا، یوں بل کی حمایت میں 64 ووٹ کاسٹ ہوئے اور سینیٹ میں حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی، اپوزیشن ارکان نے احتجاج کے بعد سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا، اپوزیشن اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv