Social

سکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخواہ میں کاروائیاں، 20 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف کاروائیاں کیں، سکیورٹی فورسزنے آپریشنز کے دوران 20 خوارج کو جہنم واصل کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں مختلف کاروائیوں کے دوران 20 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگرد 8 اور 9 نومبر کو سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسی طرح سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی پر سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشتگردوں کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv