Social

اسلام آباد کچہری دھماکہ؛ 12 افراد شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد کچہری دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کچہری کے مرکزی گیٹ کے باہر دھماکہ ہوا، دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر گاڑی میں نصب سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس سے افسوسناک مناظر دیکھے گئے جہاں دھماکے کی آوازیں سنائی دینے کے بعد دھویں کے بادل اڑتے دکھائی دیئے، دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم دھماکے میں اموات کا بھی خدشہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ابتدائی تحقیق کے بعد ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کا سلینڈر بلاسٹ ہونے سے دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں نصب سلینڈر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جس میں وکلاء بھی زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایک شخص شدید زخمی ہے جسے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv